نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

بابر کے کہنے پر شاداب کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل


Saleem Khaliq April 04, 2023
—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔

بابر اعظم کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد،عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف،احسان ﷲ، زمان خان، محمد حارث، عباس آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ عبد ﷲ شفيق، شان مسعود اور حسیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، احسان ﷲ، نسيم شاہ، عبدﷲ شفيق، شان مسعود اور ابرار احمد شامل ہوں گے جبکہ افتخار احمد اور سلمان علی آغا میں سے کوئی ایک منتخب ہوگا، حارث سہیل کے نام پر بھی غورجاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں