عذیر بلوچ اور بابا لاڈلا کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ مقرر کرنے کی سمری
دونوں انتہائی مطلوب ہیں، گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا
KARACHI:
محکمہ داخلہ سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرپرستوں عذیر جان بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے سروں کی ایک ایک کروڑ روپے قیمتیں مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو منظوری کے لیے ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں انتہائی مطلوب ملزمان ہیں ،اس لیے ان کی گرفتاری کے لیے ان کے سروں قیمتیں مقرر کرنا بہت ضروری ہے ،ان ملزمان کے سروں کی قیمتیں ایک ایک کروڑ روپے مقرر کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیرا علیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ عذیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط جلد ارسال کرے گی ،جس میں وفاق سے کہا جائے گا کہ لیاری گینگ وار کے سرپرستوں عذیر بلوچ اور بابالاڈلہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے ،ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں ملزمان بیرون ملک موجود ہیں ۔