فیصل رضا عابدی آخری تقریر کرکے سینیٹ چھوڑگئے استعفیٰ منظور

ڈپٹی چیئرمین کے باربارٹوکنے پر فیصل رضا عابدی جذباتی اندازمیں مختصر تقریرکرکے ایوان سے چلے گئے

ڈپٹی چیئرمین کے باربارٹوکنے پر فیصل رضا عابدی جذباتی اندازمیں مختصر تقریرکرکے ایوان سے چلے گئے ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ سیدنیئرحسین بخاری نے پیپلزپارٹی کے سینیٹرفیصل رضاعابدی کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظورکرلیا،اس سلسلے میں جمعرات کوباضابطہ اعلان بھی کردیاگیا۔


فیصل رضاعابدی نے پارٹی قیادت کے حکم پر جمعرات کواپنااستعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا تاہم اس سے قبل انھوں نے ایوان میں آخری بار خطاب بھی کیا۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین صابرحسین بلوچ کی صدارت میں جاری اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران فیصل رضاعابدی نے بولناچاہاتوڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ آپ ضمنی سوال کرناچاہتے ہیں،اس پرفیصل رضاعابدی نے کہاوہ رخصت ہونے پربات کرناچاہتے ہیں لیکن اسکی اجازت نہ دی۔ فیصل عابدی اپنے استعفیٰ سے متعلق تقریر کرناچاہتے تھے لیکن باربارٹوکنے پروہ جذباتی اندازمیں مختصر تقریرکرکے ایوان سے چلے گئے۔ انھوں نے ارکان سے شکوہ کیاکہ ایوان ان کوانصاف فراہم نہ کرسکا۔
Load Next Story