بھارت میں برفانی تودے تلے دب کرسات سیاح ہلاک
ریاست سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمنگ نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے
بھارتی ریاست سکم کے دارالحکومت گانگ ٹوک کے پہاڑی علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آکر سات سیاح ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گانگ ٹوک نتھولا روڈ پر تیرھویں سے سترھویں میل کے درمیان برفانی تودہ سڑک پر آگرا۔ برفانی تودے کی زد میں پانچ سے چھ گاڑیاں آگئیں جن میں سوار سات سیاح ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق تودے تلے دب کر سات سیاح ہلاک ہوگئے جبکہ چودہ سیاحوں کو قریب واقع فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں سے سات کو ابتدائی طبی دینے کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج، اسٹیٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ٹیم اور پولیس نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ سڑک پر سے برف صاف کرکے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمنگ نے افسوسناک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔