سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ اپریل بروز بدھ مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوگا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے انتخابات التوا ازخود نوٹس فیصلے کے بعد مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس بدھ پانچ اپریل کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہو گا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کاجائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ احکامات کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کیلیے بالکل تیار ہے، عدالتی حکم کے مطابق آئین تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔