اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ 2 شہری جاں بحق
اسرائیل نے شام کے دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مادی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔
صنعا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا جس میں دمشق اور جنوبی علاقے کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ذرائع کا کہنا تھا کہ شام کے فضائی دفاع نے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی اور ان میں سے کچھ کو مار بھی گرایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کے روز دمشق کے مضافات میں ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کا ایک افسر جاں بحق ہوا تھا۔