پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا انتخابات کیلیے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے الگ سے سپریم کورٹ میں جمعرات کو درخواست دائر کی جائے گی، پی ٹی آئی
خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بدھ پانچ اپریل کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود نوے روز میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ اٹھایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن نوے روز میں کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کا معاملہ الگ سے دیکھنے فیصلہ جاری کیا، تحریک انصاف کے زرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے الگ سے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جارہی ہے وکلاء کی جانب سے کل جمعرات کے روز درخواست عدالت میں دی جائے گی۔
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی جائے گی خیبرپختونخوا انتخابات کے بارے میں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، جس نے تاریخ نہیں دی وہ آرٹیکل 6 مرتکب ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کی طرح گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بھی عدالت سے بھاگ گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن آئین کے مطابق نوے روز میں ہونے چاہیں۔