’براہمسترا‘ کا دوسرا اور تیسرا پارٹ کب ریلیز ہوگا تاریخیں سامنے آگئیں

دونوں حصوں کی شوٹنگ ایک ساتھ شروع کی جائے گی تاکہ ان کو قریب تاریخوں میں ریلیز کیا جاسکے، فلمساز

فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 'براہمسترا' ٹرائیولوجی کے دوسرے اور تیسرے پارٹ کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

فلمساز ایان مکرجی نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا ہے جو فلم کے اگلے حصوں کی ریلیز کا بے چینی سے منتظر تھے۔

انہوں نے لکھا کہ 'براہمسترا 1' کی کامیابی کے بعد میں نے پارٹ ٹو اور پارٹ تھری پر کام شروع کردیا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Ayan Mukerji (@ayan_mukerji)






ایان مکرجی کا کہنا تھا کہ اگلے حصوں کے اسکرپٹ کو بہتر کرنے کیلئے کچھ وقت لگے گا اور فلمی ناظرین نئے پارٹ کو پارٹ ون سے بھی زیادہ انجوائے کریں گے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دونوں حصوں کی شوٹنگ ایک ساتھ شروع کی جائے گی تاکہ ان کو قریب تاریخوں میں ریلیز کیا جاسکے۔

فلمساز کے مطابق براہمسترا پارٹ 2 دسمبر 2026 جبکہ پارٹ 3 دسمبر 2027 کو ریلیز کی جائیں گی۔
Load Next Story