فیصل رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا امکان

فیصل رضا عابدی ایم کیو ایم میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، ذرائع

فیصل رضا عابدی ایم کیو ایم میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مطالبے پرسابق سینیٹرفیصل رضا عابدی سے استعفیٰ لیے جانے کے بعدایم کیوایم کے رہنمانبیل گبول انھیں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔


ذرائع کے مطابق فیصل رضاعابدی جنھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے ایک اہم رکن سے اپنی فراغت کاشکوہ کیاہے اب کراچی شہرمیں سیاست کا آغازایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضاعابدی پیپلزپارٹی کے اندرکے بہت سے معاملات سے آگاہ ہیں لہٰذاوہ اب ایم کیوایم جوکراچی میں اپنامکمل اثرورسو خ رکھتی ہے، اس میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
Load Next Story