
اس بات کا انکشاف نجم سیٹحی نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔
اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ آج بابراعظم مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں وہی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پھر پی سی بی نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب افواہیں پھیلانے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔
Babar Azam came to see me today. I told him he will lead the ODI and T20I national team against New Zealand. And then @TheRealPCB announced the squads. So all those who were spreading fake fears are out of jobs today.
- Najam Sethi (@najamsethi) April 4, 2023
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بابراعظم کی جگہ قومی ٹیم کا نیا کپتان لایا جائے گا، مگر قومی ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔