آئی پی ایل میں انجری کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے

میرے گھٹنے میں زیادہ درد نہیں ہورہا مگر انجری کی نوعیت کا علم اسکین کے بعد ہی ہوگا، کیوی کپتان


Sports Desk April 05, 2023
میرے گھٹنے میں زیادہ درد نہیں ہورہا مگر انجری کی نوعیت کا علم اسکین کے بعد ہی ہوگا، کیوی کپتان۔ فوٹو: نیٹ

آئی پی ایل میں انجری کے بعد کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے۔

آئی پی ایل میں میچ کے دوران انجری کے باعث باہر ہونے والے کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے، گزشتہ روز وہ آکلینڈ پہنچے، ان کے گھٹنے پر پٹیاں لپٹی ہوئی تھیں جبکہ وہ بیساکھی کے سہارے باہر آئے۔

اس موقع پر 32 سالہ کرکٹر نے کہا کہ میرے گھٹنے میں زیادہ درد نہیں ہورہا مگر انجری کی نوعیت کا علم اسکین کے بعد ہی ہوگا، جس کے بعد اسپیشلسٹ سے معائنہ کراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن زخمی ہونے پر آئی پی ایل سے باہر، نیوزی لینڈ پریشان

پاکستان کے خلاف سیریز پر آئی پی ایل کو فوقیت دینے والے کیوی کرکٹر انڈین لیگ کے پہلے ہی میچ میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوکر پورے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ولیمسن نے اسکوائر لیگ باؤنڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی، اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں