وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قانونی آپشنز پر غور

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کرلیا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی


ویب ڈیسک April 05, 2023
(فوٹو فائل)

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی لیگل ٹیم کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل بھی شامل تھے۔

اجلاس میں انتخابات التوا کے سلسلے میں سپریم کورٹ کےگزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرعظم کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، جو آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے علاوہ پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو بھرپور اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں