کِم کاٹن مینز ٹی20 انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

انہوں نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا

انہوں نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائر کِم کاٹن مردوں کے انٹرنیشنل ٹی20 مقابلے میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، جس میں انکے ہمراہ وین نائٹس بھی موجود تھے، اس مقابلے میں کیویز نے مہمان لنکن ٹائیگرز کو زیر کیا۔


48 سالہ کاٹن نے اس سے قبل ہیملٹن میں سال 2020 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بطور ٹی وی امپائر فرائض نبھائے تھے۔

کِم کاٹن 2018 سے اب تک ویمنز کے 24 ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ 54 ٹی20 میچز میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔

Load Next Story