سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈائریکٹر ایچ آر کا چارج جونیئر افسر کے حوالے
سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر افسر کو مکمل اختیارات کے ساتھ چارج حوالے کرنے پر سینئر افسران میں تشویش
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایچ آر کا چارج جونیئر افسر کے حوالے کردیا گیا۔
ڈائریکٹر ایچ آر سول ایوی ایشن اتھارٹی نواز خان ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور وہ ریٹائرمنٹ سے قبل چھٹیوں (ایل پی آر) پر روانہ ہوگئے ہیں، جس پر خرم عدنان عثمانی کو ڈائریکٹر ایچ آر کا چارج مکمل اختیار کے ساتھ دیا گیا ہے۔
سی اے اے کے سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر افسر کو ڈائریکٹر ایچ آر کا چارج حوالے کرنے پر سینئر افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ خرم عدنان عثمانی سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر کے طور کام کر رہے ہیں۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی منظوری سے ڈائریکٹر ایچ آر کا اضافی چارج خرم عدنان عثمانی کے حوالے کرنے کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔