مبینہ  مقابلے میں شہری کی ہلاکت پر پولیس انکوائری رپورٹ مسترد

عدالت رپورٹ سے مطمئن نہیں، سی سی پی او لاہور کو آئندہ سماعت پر نئی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

(فوٹو فائل)

مبینہ پولیس مقابلے میں شہری کو ہلاک کرنے کے معاملے پر عدالت نے پولیس کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔

شہری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔


جسٹس ملک شہزاد نے سماعت کے دوران پولیس انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آئندہ سماعت پر نئے سرے سے انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شہری کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست ناصرہ بی بی نے دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے بیٹے یاسین کو 16 مارچ کو گرفتار کیا۔ مقدمات میں نامزد کردیا اور 23 مارچ کو پولیس مقابلے میں مار دیا۔ بیٹا کسی مقدمے میں نامزد نہیں تھا، مزدوری کرتا تھا۔ عدالت بیٹے کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
Load Next Story