بھارت میں ہزاروں اسلامی کتب اور قرآن پاک نذرِ آتش کیے گئے ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، سرحد پر فائرنگ کے معاملے پر پاکستان، ایران کی حکومتیں رابطے میں ہیں، بریفنگ


ویب ڈیسک April 05, 2023
(فوٹو فائل)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں