شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا

عماد وسیم کو پرفارمنس کے باوجود ٹیم سے باہر کردیا، کپتان ووٹ انکے خلاف تھا

عماد وسیم کو پرفارمنس کے باوجود ٹیم سے باہر کردیا، کپتان ووٹ انکے خلاف تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا، نائب کپتانی بچ گئی۔ورلڈکپ سے قبل آرام نہ دینے کا بابر اعظم کا مشورہ بھی سلیکٹرز نے تسلیم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں شاداب خان کو آرام دینے کا ذہن بنا لیا تھا، انھیں افغانستان سے میچز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن ٹیم سیریز میں شکست کھا بیٹھی،اس دوران ایک میڈیا کانفرنس میں شاداب نے یہ بھی کہا کہ اب لوگوں کو آرام کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔

اس بیان کو اعلیٰ حلقوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا، شاداب کو آرام دینے اور نائب کپتانی سے محروم کرنے کی خبریں جب لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

 


سابق ٹیسٹ اسٹارز نے بھی اس کی مخالفت کر دی، ٹویٹر پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کےخلاف ٹرینڈ تک چل گیا، ایسے میں حکام نے فیصلہ تبدیل کر لیا، بابر اعظم کی حمایت بھی شاداب کے کام آ گئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے بورڈ پر زور دیا کہ ورلڈکپ سے قبل مزید تجربات نہ کیے جائیں، ابھی کسی کو آرام دینے کا موقع نہیں ہے، بطور نائب بھی شاداب بخوبی فرائض انجام دیتے ہیں، اس کے بعد انھیں اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز میں ''عماد وسیم'' کے علاوہ کچھ نہیں، شاہد آفریدی

دوسری جانب عماد وسیم ٹی20 کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل ہوتے ہوتے رہ گئے، کپتان کا ووٹ ان کیخلاف گیا، کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، عماد کو اس بات کا دکھ ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز میں برقرار رہنے کیلیے بابر نے کپتان بنانے کی شرط رکھی اور اس حوالے سے انھیں اعتماد میں بھی نہیں لیا۔

واضح رہے کہ بابر کے پشاور زلمی میں جانے پر عماد دوبارہ کراچی کنگز کی قیادت سنبھال چکے ہیں،انھوں نے شارجہ میں عمدہ کھیل پیش کیا جس کے بعد انھیں اب پلئینگ الیون سے دور رکھنا آسان نہ ہوگا۔
Load Next Story