خوفناک حادثے کے 3 ماہ بعد رشبھ پنت اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچ گئے

کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ 29،30 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا


ویب ڈیسک April 05, 2023
کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ 29،30 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارت کے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت خوفناک کار حادثے کے کچھ ماہ بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیساکھی کے سہارے چل رہے ہیں۔

دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت اپنی فرنچائز اور گجرات ٹائٹنز کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے تھے تاہم انکی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر میں رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

کرکٹر کی گاڑی کو 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا،جس میں انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔