فلم آر آر آر کے اداکار رام چرن کے ہاں شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

جنوبی بھارتی اداکار رام چرن نے سن 2012 میں اپاسنا سے شادی کی تھی


ویب ڈیسک April 05, 2023
(فائل فوٹو)

جنوبی بھارتی اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ شادی کے 10 سال بعد والدین بننے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مشہور تامل فلم آر آر آر اسٹار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے کئی سالوں بعد پہلے بچے کی پیدائش ان کا اور رام چرن کا باہمی فیصلہ تھا۔

اپاسنا کا کہنا تھا کہ دیر سے بچے کی پیدائش ان دونوں کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا جس کیلئے انہوں نے خود پر دباؤ نہیں آنے دیا، پھر چاہے وہ معاشرے کی جانب سے ہو یا ہمارے خاندان سے ہو۔


رام چرن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اب رام اور میں دونوں معاشی طور پر مستحکم ہیں اور بچے کی کفالت کر سکتے ہیں میں بہت پرجوش ہوں اور فخر بھی محسوس کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ جنوبی بھارتی اداکار رام چرن نے سن 2012 میں اپاسنا سے شادی کی تھی جبکہ اپاسنا نے 2022ء میں مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی تھی کہ جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں