پاکستان نے دو ملین ڈالر کا نمک درآمد کیا

دنیا کی دوسری بڑی کان کے باوجود پاکستان نمک درآمد کرنے والے ممالک میں شامل


ویب ڈیسک April 05, 2023
دنیا کی دوسری بڑی کان کے باوجود پاکستان نمک درآمد کرنے والے ممالک میں شامل

ڈالرز کی کمی کا شکار اور نمک کی کانوں سے مالا مال پاکستان میں دو ملین ڈالر کا نمک بھی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو نمک کی درآمد و برآمد کے بارے میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں معلوم ہوا کہ دنیا کی دوسری بڑی کان کے باوجود پاکستان نمک درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ تین سال میں دو ملین ڈالر کا نمک درآمد کیا ہے، پاکستان نے 3 سال کے دوران 211 ملین ڈالر کا نمک برآمد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں