ایران پھانسی سے چند لمحے قبل قاتل کو معافی مل گئی

بلال کو پھانسی گھاٹ پر لایا گیا تو مقتول کی والدہ نے طمانچہ رسید کرکے معاف کردیا


Net News/News Agencies April 18, 2014
تہران : پھانسی سے چند لمحے قبل معافی ملنے پر مقتول کی ماں مجرم بلال کے گلے سے پھندا نکال رہی ہے

ایران میں قتل کے جرم میں پھانسی سے چند لمحات قبل مجرم کومقتول کے والدین نے معاف کردیا،قتل کا یہ واقعہ سات برس قبل بازار میں ایک لڑائی کے دوران پیش آیا تھا۔

ادھرایرانی شہرویوں نے بلال کو معاف کیے جانے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہادرانہ اور قابلِ احترام قدم قرار دے دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جب بلال نامی مجرم کو 17 سالہ عبداللہ حسین زادہ کے قتل کے جرم میں سزائے موت دینے کے لیے پھانسی گھاٹ لایا گیا تو مقتول کی والدہ نے پہلے تواسے ایک طمانچہ رسید کیا اور پھر معاف کردیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

مقتول کے والد عبدالغنی حسین زادہ نے کہا کہ پھانسی کی مقررہ تاریخ سے تین دن قبل ان کی اہلیہ نے خواب میں اپنے بیٹے کودیکھا جس نے انھیں بتایا کہ وہ بہت اچھے حالات میں ہے اور وہ بدلہ نہ لیں،ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو دیکھ کر ان کی اہلیہ پرسکون ہوگئیں اور پھر باہمی صلاح مشورے کے بعد انھوں نے بلال کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایرانی قانون کے مطابق سزائے موت کے مجرم کو معاف کرنے کا اختیار صرف مقتول کے اہلخانہ کے پاس ہے تاہم وہ صرف موت کی سزا معاف کرسکتے ہیں اور مجرم کو قید بھگتنا پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں