پاکستان جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک قرار

سری لنکا 24.4 فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان13.8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، رپورٹ


Irshad Ansari April 05, 2023
پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک، فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں سب سے مہنگا ملک قرار دے دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سری لنکا 24.4 فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان13.8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی ایشا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد جبکہ بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں مہنگائی 7.4فیصد، بھوٹان میں 5.5 اور مالدیپ میں 4.5 فیصد رہے گی۔

ایشائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔