فوج کو مذاکرات میں براہ راست شامل کیا جائے سراج الحق

ملک میں مارشل لا کی گنجائش نہیں،دونوں شریف ایک صف میں کھڑے ہوکر مشترکہ فیصلہ کریں

ملک میں مارشل لا کی گنجائش نہیں،دونوں شریف ایک صف میں کھڑے ہوکر مشترکہ فیصلہ کریں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مذاکرات میں فوج کو براہ راست شامل کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''دونوں شریف'' ملک میں امن کے قیام ، مذاکرات کی کامیابی اور عوام کو دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ایک صف میں آکھڑے ہوں کیونکہ بعض قوتیں ملک کو دوبارہ بدامنی کے دلدل میں دھکیل کو پاکستان کو تماشا بنانا چاہتی ہیں۔


حکومت اور طالبان مذاکرات میں تعطل قوم کیلئے کوئی نیک شگون نہیں، اس وقت ملک میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی فوج اتنا بھاری بوجھ اٹھانے کا سوچ رہی ہے البتہ بعض جزوی معاملات پر شاید حکومت اور فوج میں اختلاف رائے ہو ، وزارت چھوڑنے کا فیصلہ جماعت اسلامی کی شوریٰ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اراکین نے ان پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اس کیلئے وہ اراکین کے انتہائی مشکور ہیں۔
Load Next Story