یکم مئی سے بجلی ایک روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ

قیمتوں میں یہ کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔


این این آئی April 18, 2014
قیمتوں میں یہ کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

وزارت پانی وبجلی نے یکم مئی سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا ہے، قیمتوں میں یہ کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بجلی کی پیدوار میں اضافہ بتایاگیاہے تاہم حتمی فیصلہ 22 اپریل کو نیپرااجلاس میں کیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری اورلائن لاسزکم ہوکر 13پیسے فی یونٹ رہ گئے۔ مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4.49 اورہائی سپیڈڈیزل سے 22.84، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت16.22 اور گیس سے 4.62نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1.32 اور ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 9.79 روپے فی یونٹ رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں