یکم مئی سے بجلی ایک روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ
قیمتوں میں یہ کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔
وزارت پانی وبجلی نے یکم مئی سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا ہے، قیمتوں میں یہ کمی آئندہ ماہ آنے والے بل پرلاگوہوگی جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بجلی کی پیدوار میں اضافہ بتایاگیاہے تاہم حتمی فیصلہ 22 اپریل کو نیپرااجلاس میں کیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری اورلائن لاسزکم ہوکر 13پیسے فی یونٹ رہ گئے۔ مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4.49 اورہائی سپیڈڈیزل سے 22.84، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت16.22 اور گیس سے 4.62نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1.32 اور ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 9.79 روپے فی یونٹ رہی۔