کراچی سفاک ملزمان نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر6 سالہ بچی کو قتل کر کے لاش گٹر میں پھینک دی
بچی چار اپریل کی شام کو لاپتہ ہوئی تھی،جس پر اہل خانہ نے تھانے میں مطلع کیا مگر پولیس نے روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی پر قتل کے بعد لاش گٹر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
سرجانی ٹاون سیکٹر 36 کی مارکیٹ کے رہائشی محمد یونس اپنا گھر بنوارہے تھے۔ 4 اپریل کی شام 6 بجے مزدوروں کے جانے کے بعد وہ گھر میں افطاری کا انتظام کررہے تھے اسی دوران ان کی 6 سالہ بیٹی ( ش ) پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ گھروالوں نے بچی کو تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی اس کے بعد ورثا نے فوری طور پر سرجانی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے حسب روایت گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کےبعد کوئی کارروائی نہیں کی، بدھ کی صبح اہل خانہ اور محلے والے بچی کو تلاش کررہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گڑ کے مین ہول میں کمسن بچی پڑی ہوئی تھی جبکہ گٹر کا ڈھکن بھی نہیں تھا۔
ورثا نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا سفاک ملزمان نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی ناکامی پرگلہ گھونٹ کر قتل کیا تمام سمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے رپورٹ آنے کےبعد درست صورت حال سامنے آئے گی۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاون بشیر وڈو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بچی کو جانتے تھے جس کی وجہ سے ملزمان بچی کو بہانے سے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی ناکامی پر قتل کردیا۔ مقتولہ بھی ملزمان کو جانتی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے اپنی شناخت مٹانے کے لیے اسے قتل کیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہر میں قائد آباد ، محمود آباد ، شاہ لطیف ٹاون اور دیگر علاقوں میں بھی ملزمان نے کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔