جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کمانڈرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر

—فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع شنوارسک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلح اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھے۔

علاوہ ازیں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 31 سالہ سپاہی حامد رسول عمر شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
Load Next Story