مذاکرات سطحی معاملہ نہیں عالمی قیادت کی خواہش ہے مولانا شیرانی

استعفوں کے باوجود جے یو آئی (ف) حکومت کا حصہ ہے، سیاستدان برداشت کا مظاہرہ کریں، مولانا شیرانی


این این آئی April 18, 2014
اسلامی نظریاتی کونسل کوختم کرنے کیلیے آئین میں ترمیم کرناہوگی، پریس کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات میں کامیابی یا ناکامی میں عالمی سیاست کی دلچسپی ہے۔

عالمی قیادت کی خواہشات کے پیشں نظر طالبان کے حکومتی مذاکرات کو سطحی نہیں سمجھنا چاہیے، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی اسلامی نظریاتی کونسل کوختم نہیں کیاجا سکتا، وزارتوں سے مستعفی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) حکومت کا حصہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات ملکی سیاست کے لیے مفیداوراچھا عمل ہے، سیاستدانوں کوایک دوسرے کوسمجھنااور برداشت کرناہوگا۔

جمعرات کو جامعہ مدنیہ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیرانی کہا کہ ، مشرف کے بارے میں ملک میں 2 رائے ہیں، ایک رائے یہ ہے کہ وہ نہ تو کسی سے پوچھ کر ملک میں واپس آئے تھے اور نہ ہی کسی کی اجازت لے کر واپس جائیں گے، دوسری رائے یہ ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لیے اب وہ اپنی مرضی سے نہیں جا سکیں گے، فیصلہ عدالت ہی کرے گی، اس وقت حکومت، فوج، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، اگر کشتی ڈوبے گی تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں