فواد چوہدری کا وفاقی وزرا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ

وزرا نے اگر رات تک خود کو کابینہ فیصلے سے علیحدہ نہ کیا تو الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 05, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی وزرا کو رات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے سپریم کورٹ سے متعلق فیصلے سے علیحدہ نہ ہونے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا اور خود کو رات تک اس سے علیحدہ نہ کیا تو اُن کے خلاف الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کے خلاف سازش کررہی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹٰ آئی رہنما حماد اظہار نے کہا کہ عدلیہ نے آئین کو بحال کر کے جمہوریت کو بچایا ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں آسکتا تھا، ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے ہی آسکتا ہے۔

عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت تیرہ اپریل تک منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔