جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے جانے والا افغان مسافر گرفتار
ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے سلطان غنی نامی مسافر کو حراست میں لیا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے جانے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل علی شہریار کی نشاندہی پر شفٹ انچارج عرفان احمد میمن نے افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ علی مراد کے مطابق مسافر خلیجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر EK603 سے سعودی عرب جا رہا تھا،سلطان غنی نامی مسافر کے افغان پاسپورٹ پر عمرے کا ویزہ لگا ہوا تھا،دوران تفتیش افغان مسافر کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیا گیا۔
علی مراد کے مطابق جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ورک ویزہ اور پروٹیکٹر اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی،مسافر کے پاسپورٹ پر روانگی کی اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا،اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔