پشاور میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالا ٹریفک اہلکار معطل

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا واقعے کی انکوائری کا بھی حکم


احتشام خان April 05, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

محکمہ ٹریفک پولیس کے سربراہ قمر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق ناصر باغ روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ون وے کی خلاف ورزی کی جس پر ٹریفک انچارج نے رکشہ ڈرائیور سے رکشے کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کا تقاضہ کیا جو رکشہ ڈرائیور کے پاس نہیں تھے۔

بعد ازاں ٹریفک انچارج نے اہلکار کو مذکورہ رکشہ ڈرائیور کیساتھ بٹھا کر رکشہ ٹرمینل میں بند کرنے کی ہدایت کی جس پر مذکورہ ڈرائیور بطرف حیات آباد سڑک کی صحیح سمت چھوڑ کر پل پر رکشے کو دوڑایا اور پل پر چڑھنے کے بعد ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کی جس پر ٹریفک اہلکار نے اپنی دفاع کرتے ہوئے رائفل سے مذکورہ افغان شہری کو بٹ مارے۔

[video width="640" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-05-at-10.28.23-pm-1680719832.mp4"][/video]

واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی پیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔