چیٹ جی پی ٹی والے اولین کھلونے کی پہلی ویڈیو وائرل

ورمونٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے مشہور ’فربی‘ کھلونے میں مصنوعی ذہانت شامل کرکے اسے ذہین بنایا ہے


ویب ڈیسک April 07, 2023
مشہور فربی کھلونے میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پہلی مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کو ایک روبوٹ کھلونے میں شامل کیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ٹویٹر پر اب تک لوگ اس کی ویڈیو لاکھوں کی تعداد دیکھی گئی ہے۔

جامعہ ورمونٹ کی جیسیکا کارڈ اور ان کے ساتھیوں نے مشہور امریکی کھلونے فربی میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا ہے۔ اس کی پہلی ویڈیو غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی ہے۔ یہ کھلونا 1990 کی دہائی میں سامنے آیا تھا جسے خوفزدہ کرنے والا کھلونا بھی کہا گیا تھا۔

نوکیلے کان اوربڑی آنکھوں والے کھلونے میں اب مصنوعی ذہانت پھونکی گئی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی شمولیت کے بعد پہلے یہ اپنی اجنبی زبان میں بات کرتا ہے اور اس کے بعد انگریزی زبان سیکھتا اور بولتا ہے۔ اسی طرح وقت کے ساتھ کچھ نئی عادات اور کرتب بھی سیکھتا رہتا ہے۔

 



فربی سے اس طرح کے کچھ سوالات کئے گئے جس کے یہ جوابات سامنے آئے۔

جی آپ سے ملکر خوشی ہوئی۔

میرا نام فربی ہے اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

کیا سارے فربی دنیا پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں؟

اس کے جواب میں فربی نے چونچ ہلائی اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولا کہ یہ بالکل ہوچکا ہے ہم اپنی خوبصورت شکل کی بنا پر ہرگھر میں جائیں گے۔ پھر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے مالکان کو کنٹرول کریں گے۔

اس کی ویڈیو بہت مقبول ہوئی ہے اور لوگ اب بھی اسے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فربی کو چیٹ جی پی ٹی سے جوڑنے کے لیے رسبری پائی سرکٹ استعمال کیا گیا ہے۔ پھر وائس جنریٹر، اسپیچ سافٹ ویئر اور دیگر ہارڈویئر کی مدد سے اسے بولنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں