مرغی کا سالن مزیدار کیوں نہیں بنا شکایت پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک April 06, 2023
مقتول نے گھر میں پکے سالن کو بدمزہ قرار دیا تھا:فوٹو:فائل

مرغی کے سالن کے ذائقے پر تکرار کے بعد مشتعل باپ نے جوان بیٹے کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے رہائشی باپ بیٹے میں کھانے پر تکرار ہوئی جو جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ شیوا رام نے گھر میں پکے مرغی کے سالن کو بد ذائقہ قرار دے کر کھانے سے انکار کردیا۔ شیوا رام کے باپ شینا نے اسے کھانا کھانے پر مجبور کیا اور منع کرنے پر مشتعل ہوکر سر پر ڈنڈے کے وار کر کے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس نے جوان بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا جس کے لواحقین میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |