میکولم کاؤنٹی میچ دیکھنے کے بجائے نیوزی لینڈ میں رگبی کھیلنے لگے

سابق کیوی اسٹار برینڈن میکولم ماٹماٹا کلب کی جانب سے رگبی کھیل رہے ہیں


Sports Desk April 06, 2023
سابق کیوی اسٹار برینڈن میک کولم ماٹماٹا کلب کی جانب سے رگبی کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: ایس سی ایس

انگلش ٹیسٹ کوچ برینڈن میکولم کاؤنٹی میچ دیکھنے کے بجائے نیوزی لینڈ میں رگبی کھیلنے لگے۔

انگلش ٹیسٹ کوچ برینڈن میکولم کاؤنٹی چیمپئن شپ کا پہلا میچ دیکھنے کے بجائے اپنے ملک نیوزی لینڈ میں رگبی کھیلنے میں مصروف ہیں۔

عام طور پر انگلش ٹیسٹ ہیڈ کوچ کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کے موقع پر موجود رہتے ہیں تاہم سابق کیوی اسٹار برینڈن میکولم ماٹماٹا کلب کی جانب سے رگبی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیویز نے انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں ایک رن سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی

41 سال کی عمرکے باوجود برینڈن میکولم رگبی کے ایک بہترین پلیئر ہیں،وہ رگبی یونین چیمپئن شپ کے پریمیئر بی ڈویڑن کے پہلے راؤنڈ میں ماٹماٹا کی نمائندگی کرتے نظر آئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں