خطے میں جنگی مشقیں شمالی کوریا نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی

امریکا اور اتحادیوں کا پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا، شمالی کوریا


ویب ڈیسک April 06, 2023
عالمی برادری ناقابل تصور تباہی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے،شمالی کوریا:فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے۔ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکا خیز ہوسکتے ہیں۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں