کورونا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا 15 مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 5144 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا کے نتائج مثبت آئے، قومی ادارہ صحت

(فوٹو فائل)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا جب کہ 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 58 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.13 فی صد ریکارڈ ہوئی۔


انتقال کر جانے والے مریض کا تعلق پنجاب سے تھا۔ محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 534 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کی شرح 2.62 فی صد رہی۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 399 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 1.50 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 321 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.80 ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 821 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 15 افراد میں مثبت نتیجہ سامنے آیا اور شرح 1.83 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔
Load Next Story