سپریم کورٹ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں آج پھر سر جوڑیں گی

اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی تجویز شامل، اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی


ویب ڈیسک April 06, 2023
وزیراعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز بھی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا (فوٹو فائل)

پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتیں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

گزشتہ روز بھی حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں آج دوسرے دن بھی اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز شامل ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام قانونی اور آئینی آپشن کھلے رکھے جائیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں آئندہ کی قانونی و آئینی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں