کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے
سابق کرکٹرز کی پی سی بی پر کڑی تنقید
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوا تو امید کی جارہی تھی کہ افغانستان کے خلاف ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم گزشتہ دنوں خبر آئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن میں جب بابراعظم کو کپتان نامزد کیا گیا تو کنگز کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور رواں سیزن میں جب کنگز نے عماد کو کپتان بنانا چاہا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔
کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: عماد چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے، راشد لطیف
نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دباؤ پر آل راؤنڈر کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
قبل ازیں سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ '' عماد وسیم چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، ٹاپ پلیئرز میں اختلافات ہوتے ہیں مگر میدان میں ان کی کارکردگی پر اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملتا''۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ عامر، عماد اور بابراعظم کے درمیان کوئی ''رنجش'' ضرور ہے، احمد شہزاد
اس سے قبل اوپنر احمد شہزاد نے کرکٹ پاکستان کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے لگتا ہے کہ کپتان بابراعظم کیساتھ دونوں کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔
پی ایس ایل میچز کے دوران محمد عامر نے کہا کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے۔
مزید پڑھیں: شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا
دوسری جانب عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے پر ٹوئٹر صارفین بھی شدید غصے میں ہیں انکا کہنا ہے کہ '' یہ پاکستان کی ٹیم ہے نہ کہ کسی محلے کی جو پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر منتخب کی جائے''۔