اسلام آباد میں جرائم کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی

وزارت داخلہ نے اعداد و شمار ایوان میں پیش کردیے، 2 سال میں 2412 جرائم رپورٹ ہوئے، بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ گئے


ویب ڈیسک April 06, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ 2 سال کے دوران ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار ایوان میں پیش کردیے، جس کے مطابق گزشتہ 2 برس کےدوران اسلام آباد میں 2412 جرائم رپورٹ ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کےدوران وفاقی دارالحکومت میں 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد سے 1500 افراد اغوا، ڈکیتی کے 103 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 2 سال کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی پر 148مقدمات درج، 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 172افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران 96بچے اور52بچیاں جنسی زیادتی کانشانہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں