سابق میئر کراچی وسیم اختر کے بنگلے میں چوری

پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

درخشاں کے علاقے میں سابق میئر کراچی کے بنگلے میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرانے کے الزام میں پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے گئے طلائی زیورات میں سے کچھ برآمد کرلیے۔


ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق بنگلہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کا ہے جبکہ گھریلو ملازم بنگلے سے طلائی زیورات ، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے بنگلے کے ملازم محمد طفیل کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے جانے والے کچھ طلائی زیورات برآمد کرلیے اور دیگر کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
Load Next Story