قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب
حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات و نشریات شریک ہوں گے۔ اجلاس کل صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔