
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان ڈیجیٹل سوشل میڈیا ایپ بیٹ پرو ایکسچینج کے ذریعے غیر ملکی کرکٹ لیگ کے میچ پر جواء کھیل رہے تھے، گرفتار ہونے والوں میں علی حیدر، عثمان، نعمان، عرفان شامل ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈیجیٹل ایپ کے اکاؤنٹ میں جواء رقم کی تفصیل موجود ہے، جس میں 23 ملزمان جوا کھیل رہے تھے۔ ایپ رکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 03 کروڑ روپے سے زائد کا جواء کھیلا گیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، 4 موبائل فونز سمیت ایپ کا ڈیٹا برآمد کرلیا ہے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔