گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
عاصم اظہر کے یوٹیوب پر 1.11 ملین سبسکرائبرز ہیں انہیں پاکستان سمیت عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے
پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا۔
عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی رواں ہفتے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے کے اعزاز میں گولڈن بٹن مل گیا ہے۔
پرتگال کے دورے سے رواں ہفتے کی تصاویر میں سے ایک تصویر میں عاصم کے ساتھ بھارتی گلوکار بادشاہ بھی موجود ہیں جبکہ آخری تصویر میں ان کی والدہ اداکارہ گُلِ رانا کو ہاتھ میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔
عاصم نے تصاویر کے کیپشن میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ رواں ہفتے ان کیلئے بہترین اور حیران کُن رہا۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر کے ویڈیو اپلوڈنگ ایپ یوٹیوب پر 1.11 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے گانوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔