پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے نائب صدر اجمل ملک کرپشن پر گرفتار

پی آئی اے میں مزدور سی بی اے کا عہدیدار کرپشن میں ملوث نکلا۔

پی آئی اے میں مزدور سی بی اے کا عہدیدار کرپشن میں ملوث نکلا۔

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے وائس پریزیڈنٹ اجمل ملک کو شعبہ میڈیکل میں کرپشن کرنے پرقومی ائیرلائن ہیڈ آفس سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں مزدور سی بی اے کا عہدیداربھی کرپشن میں ملوث نکلا۔ اجمل ملک پی آئی اے میڈیل موٹر ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں تعینات تھے۔


اجمل ملک کے خلاف پی آئی اے سیکیوریٹی نے شعبہ میڈیکل میں کرپشن کرنے پر مقدمہ درج کروایا، کرپشن کا مقدمہ پی آئی اے ڈپٹی جنرل مینیجر سیکیوریٹی ارشد بٹ کی مدعیت میں درج کروایا گیا۔

اجمل ملک کے خلاف میڈیکل سینٹر میں مالی بد عنوانی ، ادویات کے اسٹاک میں ردو بدل کرنے اور اسکریپ کی چوری چھپے فروخت کا الزام لگایا گیا ہے۔
Load Next Story