کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی طبیعت خطرے سے باہر قرار

نورجہاں کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔


Staff Reporter April 06, 2023
نورجہاں کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔

کراچی چڑیا گھر میں چلنے پھرنے سے معذور ہتھنی کی طبیعت میں ساٹھ فیصد بہتری آئی ہے۔ غیر ملکی ویٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں کئی ماہ سے بیمار ہتھنی نورجہاں کے علاج کے لئے بین الاقوامی این جی او فور پاز کی ٹیم نے دوسرے روز بھی علاج جاری رکھا۔

ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں ویٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کا معائنہ کیا اور سوجن میں کمی کے لئے ادویات کا سلسلہ جاری رکھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نورجہاں کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔

اس موقع پر ویٹ ڈاکٹر مرینا ایوانوا نے ایکسپریس کو بتایا کہ خوش قسمتی سے نور جہاں کو کوئی فریکچر نہیں ہے نہ ہی کسی ہڈی میں کوئی مسئلہ ہے صرف اندرونی مسائل ہے جسکو بہتر کرنے کے لیے ادویات دے رہے ہیں۔
ہتھنی کا ڈایافرام پھٹ گیا تھا یہ اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ کے اندر کا دباؤ اچانک ڈایافرامٹک ٹشو کی تناؤ کی طاقت سے اوپر آجاتا ہے۔ (traumatic diaphragmatic rupture) ہوا ہے۔

مرینا نے کہا یہ کوئی بیماری نہیں بکلہ ایک کنڈیشن ہوتی ہے میرا خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں اپس میں کھیل رہیں ہونگی اس دوران نورجہاں کو ٹکر سے لگ گیا ہوگا۔

مرینا نے کہا ہتھنی کو اٹھنے بیٹھنے میں ابھی بھی (abdominal pain) کی وجہ تکلیف ہے جب اٹھ جائے تو بیٹھ نہیں سکتی۔کینسر کا خدشہ تھا لیکن ٹیسٹس کی رپورٹس میں ایسا کچھ نہیں آیا۔ ہتھنی کو سکون اور خوشگوار ماحول کی ضرورت ہے ۔ اگر کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تعاون کیا اور ہماری ہدایات ہر عمل کیا تو ہتھنی بہت جلد چلنے پھنے کے قابل ہو جائے گی۔ یہ ہمارا تیسرا کراچی کا دورہ ہےاور ہمیشہ ہم ایسے ہی تعاون کرتے رہیں گے۔
مرینا نے کہا کہ ہم اس ہفتے تک کراچی میں ہتھنی کا خیال کرتے رہیں گے اگر ضرورت پڑی تو کچھ وقت اور رہ کر دیکھ بھال کریں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر، چڑیا گھر کراچی خالد ہاشمی نے کہا کہ ویٹ ڈاکٹرز کی ٹیم کی ہدایت کے مطابق ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، منتقلی کے لیے سفاری پارک کے ڈائریکٹر کو کو خط لکھا ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے

ویٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نورجہاں کی مکمل صحت یابی کے بعد دونوں ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔ غیر ملکی ویٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کو خطرے سے باہر قرار دے دیا اور آنے والے ہفتے میں اسے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں