خصوصی عدالت نے غداری مقدمے میں پراسیکیوٹر کیخلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ پراسیکیوٹر کی تقرری کو درست قرار دے چکی ہے جبکہ پرویز مشرف نے بھی اعتماد کا اظہار کیا، خصوصی عدالت

پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے پراسیکیوٹر اکرم شیخ پر نواز شریف کا وفادار اور معتصب ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔


پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے اکرم شیخ کی بطور پراسیکیوٹر تقرری کے خلاف دائر درخواست پر خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی پراسیکیوٹر کی تقرری کو درست قرار دے چکی جب کہ پرویز مشرف نے عدالت میں پیشی کے دوران پراسیکیوٹر پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے درخواست میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ پر جانبداری اور معتصب ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر خصوصی نے گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ اگر عدالت کو معتصب ہونے پر شک ہو تو مجھے کیس سے الگ کردے، میں نواز شریف کا وفادار ہوں نہ پرویز مشرف سے کوئی عداوت ہے صرف ایک پیشہ ور وکیل ہوں۔
Load Next Story