کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا


ویب ڈیسک April 06, 2023
(فوٹو: فائل)

محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کپمنیاں اور ایس ایس جی کی دو کپمنیاں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا، نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہونگے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا، میچ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، میچ 8 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |