کراچی میں جمعہ کے روز سے گرمی بڑھنے کا امکان

ہوامیں نمی کا تناسب 30 سے40 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ارلی وارننگ سینٹر


Staff Reporter April 06, 2023
سمندری ہوائیں بندرہیں گی جبکہ درجہ حرات 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات، فوٹو؛ فائل

شہرقائد میں جمعہ کے روز سے گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں موسم صاف رہا اور تیزدھوپ نکلی رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے بند ہوسکتی ہیں، اس دوران دوپہر کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوامیں نمی کا تناسب 30 سے40 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں