شاہ رخ نے ’کل ہو نہ ہو‘ میں سلمان خان کو مرکزی کردار دینے کا مشورہ دیا نئی کتاب میں انکشاف

’کل ہو نہ ہو‘ شاہ رخ کی آئیکونک فلم ہے جس میں پریٹی زنٹا، جیا بچن، سیف علی خان نے بھی کردار ادا کیے

فوٹو : فائل

ایک نئی کتاب میں انکشاف ہوا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آئیکونک فلم 'کل ہو نہ ہو' چھوڑنا چاہتے تھے اور ان کی خواہش کی تھی کہ ان کا کردار دبنگ اسٹار سلمان خان ادا کریں۔

نئے کتاب 'SRK 25 Year Of Life' کے عنوان سے چھپی ہے اور اسے سمر خان نے لکھا ہے۔

کتاب میں فلم 'کل ہو نہ ہو' کے ڈائریکٹر نکھل ایڈوانی کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے آغاز ہونے کے چار پانچ دن بعد شاہ رخ جرمنی چلے گئے۔


جرمنی سے واپسی پر کنگ خان نے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا کہ ان کی کمر میں مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ شوٹنگ جاری نہیں رکھ سکیں گے اور ان کو صحتیاب ہونے میں لمبا عرصہ لگ سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم کے کو پروڈیوسر کو کہا کہ فلم 'کل ہو نہ ہو' میں ان کی جگہ سلمان کو کاسٹ کیا جائے۔

فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شاہ رخ کی بات پر راضی نہیں ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ خاص طور پر شاہ رخ خان کو مدنظر رکھ کر لکھا گیا ہے اور وہ فلم کی شوٹنگ کو نو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کیلئے تیار ہوگئے تھے۔

فلم 'کل ہو نہ ہو' شاہ رخ خان کی آئیکونک فلم ہے جو 2003 میں ریلیز کی گئی اور فلم میں پریٹی زنٹا، جیا بچن، سیف علی خان اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے۔

Load Next Story