بلوچستان میں سستے آٹے کے حصول کیلیے شہری خوار ہوگئے
حکومت سستے آٹے کی فراہمی کویقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہ
بلوچستان میں شہریوں کو سستا آٹا ملنا محال ہوگیا جبکہ چینی میں قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باچا خان چوک پر سستے آٹے کے حصول کے لئے خریداروں کی لمبی لائنیں لگیں، خریدار صبح چھ بجے سے سستے اآٹے کے حصول کے لئے جمع مگر آٹا دستیاب نہیں تھا۔
اتنظامیہ کے ناقص انتظامات کیوجہ سے شہریوں کو سستا آٹا ملنا محال ہو گیا جس سے خواتین، بچے اور معمر افراد پریشان ہوگئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سستے آٹے کی فراہمی کویقینی بنائے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 125 روپے تک پہنچ گئی۔ قیمت میں اضافے کے بعد پچاس کلو والا چینی کا تھیلہ 6200تک جا پہنچا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تک چینی فی کلو 90 روپے فروخت کی جارہی تھی اچانک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت میں ناکام نظر آرہی ہے۔